ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 16 افغان شہریوں کو ہلاک کرنے والے سابق امریکی فوجی کی عمر قید برقرار

16 افغان شہریوں کو ہلاک کرنے والے سابق امریکی فوجی کی عمر قید برقرار

Fri, 29 Sep 2017 19:30:24    S.O. News Service

کابل29 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فورٹ بیل وائر میں یو ایس آرمی کورٹ آف کریمینل اپیلز نے امریکی فوج کے ایک سابق سٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ بیلز نے 2012ء میں افغانستان میں تعیناتی کے دوران ایک ہی روز دو مختلف دیہات میں علی الصبح اندھا دھند فائرنگ کر کے 16 افغان شہریوں کو ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رابرٹ بیلز کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اْس کی اپیل کو بھی اعلیٰ امریکی فوجی عدالت نے مسترد کر دیا۔ اس سابق امریکی فوجی نے 2013ء میں سزائے موت سے بچنے کے لیے اعتراف جرم کر لیا تھا۔


Share: